ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں فرینڈس جم کی طرف سے سیلفی فوٹو شوٹ مقابلہ : 31 جولائی آخری تاریخ

بھٹکل میں فرینڈس جم کی طرف سے سیلفی فوٹو شوٹ مقابلہ : 31 جولائی آخری تاریخ

Wed, 05 Jul 2017 21:11:29    S.O. News Service

بھٹکل:5/جولائی (ایس اؤنیوز)فرینڈس جم نے  اپنی تشہیر کے لئے نیا طریقہ استعمال کرتے ہوئے ’’ سوہن سیلفی 2017‘‘نامی فوٹو شوٹ مقابلہ کااعلان کیا ہے۔

بدھ کو اس سلسلے میں فرینڈس جم کے مالک وینکٹیش نائک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سلیفی مقابلہ میں عمر کی کوئی قید نہیں ہے ہر عمر والے اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ جو بھی مقابلہ میں شریک ہونے کا خواہش مند ہے اس کے لئے اہم شرط یہ لگائی گئی ہے کہ فرینڈس جم کے مین گیٹ پر جہاں فرینڈس جم کا مین بورڈ نصب ہے اسی کے سامنے کھڑے ہوکر سیلفی لینی ہوگی۔

مقابلے کے لئے دوسری شرط  یہ ہے کہ موبائیل سے لی گئی سلیفی ہی مقابلے میں شمار کی جائے گی دیگر کسی کیمرے سے نکالی گئی تصویر کو مقابلے میں قبول نہیں کیا جاے گا۔ایک مساہم کو صرف ایک ہی فوٹو بھیجنے کی اجازت ہے ۔ صبح 5بجے سے رات 10بجے کے اندر کسی بھی وقت سیلفی لے سکتے ہیں۔ مقابلہ جیتنے والوں کو پہلا انعام 10،000ہزار روپئے، دوسراانعام 7،000 ہزارروپئے اور تیسرا انعام 5،000روپئے دئیے جائیں گے۔

سیلفی بھیجنے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہے۔ 

وینکٹیش نائک نے سیلفی فوٹو کو واٹس اپ نمبر 9110489060 پر بھیجنے کےلئے کہا ہے۔مقابلے کے سلسلے میں زائد جانکاری کے لئے بھٹکل فرینڈس جم کے مالک وینکٹیش نائک 944831757پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

پریس کانفرنس میں  بھٹکل نچل مکی شری وینکٹ رمن مندر انتظامیہ کے صدر ایم آرنائک، وکیل وکٹر گومس ، سماجی کارکن نذیر قاسمجی، ونود نائک، کرشنا نائک، صنعت کار ایرپا گرڈیکر ، بھٹکل کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک موجود تھے۔


Share: